اسلام آباد، 19 مئی (اے پی پی ): وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 20 فیصد لیکن ترقی میں حصہ صرف 7 فیصد کیوں ہے؟
جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں “بڑا” “چھوٹے”کو کھاتا تھا، آج “تیز رفتار” “سست رفتار” کو کھا رہا ہے،لکیر کے فقیر ترقی نہیں کرتے، مکالمہ، تحقیق اور تدبر سے قومیں آگے بڑھتی ہیں۔