عمران خان کو ہٹاتے وقت آئین پر من و عن عملدرآمد کیا گیا؛ صوبائی وزیر سعید غنی

31

اسلا م آباد،07 مئی(اے پی پی ): صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے  کہ  عمران خان کو ہٹاتے وقت آئین پر من و عن عملدرآمد کیا گیا ہے۔

ہفتہ کو یہاں  میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کا جولائی میں ہی علم ہو گیا تھا، بیرونی سازش کا تو صرف ڈھونگ رچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ  عمران خان نے اپنی نالائقی سے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے۔