اسلام آباد، 26 مئی ( اےپی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے ذریعے اداروں کو متنازعہ بنانے اور معاشرے میں نفرت پیدا کی جا رہی ہے ، عمران خان نئی نسل کو مکالمے کی ترغیب دیں۔