عمران خان کی 22 سالہ سیاسی زندگی میں جیل کی ہوا کھانے کا کوئی نام و نشان نہیں؛ صوبائی وزیر عطا ء اللہ تارڑ

16

لاہور،31  مئی (اے پی پی):  صوبائی وزیر عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی 22 سالہ سیاسی زندگی میں جیل کی ہوا کھانے کا  نشان تک نہیں ہے ، عمران خان گرفتاری فوبیا کے مرض میں مبتلا ہیں۔یہ ایسی نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض گرفتاری کے بجائے بھاگ جانے تو ترجیح دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل  کو یہاں  پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔انہوں نے   کہا کہ  وکلا تحریک میں بھی عمران خان نے ڈٹ کر کھڑا ہونے کی بجائے بھاگنے کو ترجیح دی،پچھلے لانگ مارچ میں امن و امان تباہ کیا گیا، لانگ مارچ ناکام ہوا اور عمرانی ٹولہ پسپا ہوا،گرفتاری اور جیل جانا سیاستدانوں کا شیوہ ہے۔