لاہور،31 مئی (اے پی پی): صوبائی وزیر عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں صوبہ کے پی کے اور گلگت بلتستان کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ٹولہ کے پی کے حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے،ہم پولیس کے جوانوں اور افسران کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ جن لوگوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا توقانون ان کو اپنی گرفت میں لے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عمرانی ٹولے نے معیشت کا حشرنشر کیا، ایک میگا واٹ بجلی کا نیا کارخانہ نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں اور ہم ہر صورت حکومتی رٹ قائم کریں گے، کے پی کے وزیر اعلی نے سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاق پر حملہ کیا۔











