عمران نیازی کو اداروں کے خلاف زہرآلود گفتگو کا جواب دینا ہوگا؛ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

6

پاکپتن، 09 مئی (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اداروں کے خلاف زہرآلود گفتگو کا جواب دینا ہوگا، بہت جلد عوام کی آسانی کے لئے ایجنڈا لا رہے ہیں۔

    پیر کو  یہاں  میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے کہا   کہ ہارا ہوا شخص جاتے جاتے ملکی اداروں سے مذاق کررہا  ہے،اسے جلد حساب دیناہوگا۔ان  کا کہنا تھا  کہ عمران خان کے چار سالوں  میں عوام سے کیے ہوئے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو ایک کروڑ نوکریوں کے خواب دکھا کر ان کے جذبات سے کھلواڑا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے آئین سے کھلواڑ کرنیوالا عمران خان کہہ رہا ہے کہ رات کے بارہ سپریم کورٹ کیوں کھولا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین شکنی کرنا چاہتا تھا،آئین کی پاسداری کےلیے سپریم کورٹ کے دروازے کھلے۔انہوں  نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کا وکیل بننے کے دعوے کرنیوالے نہ پاکستان کا وکیل بن سکا نہ ہی کشمیر کا،ہارا ہوا شخص جاتے جاتے بھی ملکی اداروں سے مذاق کررہا ہے،اسے بہت جلد حساب دینا ہوگا۔