جلالپور پیروالا،08مئی(اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کسانوں کی تربیت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط دیکھ بھال جانوروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے،عام طور پر گرمیوں کے موسم میں جانور ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو جاتے ہیں اس لیے جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے شیڈ تعمیر کریں یا کسی سایہ دار جگہ پر باندھیں، جانوروں کو پینے کے لیے 24 گھنٹے تازہ پانی دستیاب ہو،جانوروں کو سبز چارہ کھلایا جائے۔ وانڈا اور منرل بھی دینا چاہیے کیونکہ یہ جانوروں کو قوت مدافعت فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کسانوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے جانوروں کو شیڈول کے مطابق مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔
سورس: وی این ایس، جلالپور پیروالا