قرآنی تعلیمات پر عمل کریں تو ہماری تمام تر مسائل و تنازعات حل ہوسکتے ہیں؛ علماء اور قبائلی عمائدینِ ضلع کرم

25

پاراچنار،14 مئی  (اے پی پی ): ضلع کرم کے علماء اور قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ اگر ہم قرآنی تعلیمات پر عمل کریں تو ہماری تمام تر مسائل و تنازعات حل ہوسکتے ہیں اور احکامات الہی ہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے۔

ہفتہ کو  یہاں  جمیل مفکر کی کتاب قرآن فہمی کی نئی جہت کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈکٹر سید شجاع حسین الحسینی مولانا نور عالم چمکنی مفتی محمد داؤد مولانا امیر حمزہ چمکنی مولانا سید شعبان علی اور زاہد حسین نے کہا کہ قرآن فہمی کے حوالے سے جمیل مفکر کی کاوشیں قابل داد ہیں جنہوں نے زندگی کے انیس سال لگاکر قرآن فہمی کیلئے چار سو صفحات پر مشتمل کتاب تیار کرلی ہے۔

 مقررین نے کہا کہ اگر ہم قرآنی تعلیمات کو عام کریں اور کلام الٰہی سے ٹھیک طریقے سے فائدہ اٹھائیں تو ہمارے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

 اس موقع پر جمیل مفکر کا کہنا تھا کہ وہ قرآن فہمی میں وقت اور سرمایہ لگاکر دلی خوشی محسوس کررہے ہیں ۔

سورس:وی  این ایس،  پاراچنار