اسلام آباد ، 19 مئی (اے پی پی ): وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ لکیر کے فقیر ترقی نہیں کرتے، مکالمہ، تحقیق اور تدبر سے قومیں آگے بڑھتی ہیں۔
جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں “بڑا” “چھوٹے”کو کھاتا تھا، آج “تیز رفتار” “سست رفتار” کو کھا رہا ہے۔دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 20 فیصد لیکن ترقی میں حصہ صرف 7 فیصد کیوں؟