ملتان؛ کمشنر کی اشیاء خوردونوش کے ہول سیل پوائنٹس اور ڈی سی کاونٹرز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایات

23

ملتان، 18 مئی(اے پی پی ):  کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک دے دیا۔

 اشیاء خوردونوش کے ہول سیل پوائنٹس اور ڈی سی کاونٹرز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں پرائس کنٹرول کے سلسلے میں ڈویژنل اجلاس ہوا۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا

سرکاری آٹے کی فراہمی میں تعطل پر فلور ملز کا کوٹہ کینسل کیا جائے اور  ڈپٹی کمشنرز سبزی و غلہ منڈی سے کنٹرول ریٹس پر مارکیٹ میں سپلائی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹماٹر،پیاز سمیت چینی کی طلب و رسد کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سرویلنس کروا کر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور  ڈی سی کاونٹرز اور کریانہ ہول سیل پوائنٹس براہ راست ریلیف دے رہے ہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ملتان، خانیوال،لودھراں،وہاڑی اور متعلقہ افسران  نے بریفنگ دی۔