ملتان: گورنمنٹ گرلز پرائمر ی سکول فاخرہ آباد میں سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات کی تقریب منعقد

36

ملتان، 26 مئی ( اےپی پی): گورنمنٹ گرلز پرائمر ی سکول فاخرہ آباد میں سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ہیڈ مسٹریس سیمہ جمیل، کونسلر اعجاز خان، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی، ربنواز وینس شریک تھے۔ اس موقع پر ہیڈ مسٹریس سیمہ جمیل نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا ہے ہمارا مقصد حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت بھی کرنا ہے تاکہ وہ معاشرہ میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں کیونکہ ان کی معاونت کے بغیر ہم اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے اس موقع پر کونسلر یو سی 68اعجاز خان اور ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ بچے ہمارے معاشرے کے معمار ہیں انکی بہتر تعلیم و تربیت ہی وقت کی اہم ضرورت ہے سکول لہذا میں اساتذہ کی انتھک محنت کے باعث بچوں کا رزلٹ کافی بہتر آیا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے اور یہ ادارہ علم کی آبیاری کیلئے کام کرتا رہے اس موقع پر ہیڈ مسٹریس سیمہ جمیل، کونسلر اعجاز خان، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات میں انعامات اور رزلٹ کارڈ تقسیم کیے۔