موجودہ وفاقی حکومت ملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے کوشاں ہیں؛ وفاقی وزیرمولانا عبدالواسع

38

ژوب،10 مئی (اے پی پی ):وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور جمعیت  علمائے اسلام ف بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت ملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے کوشاں ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت بلوچستان سمیت دیگر صوبوں  کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر اقدامات کررہے ہیں۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے  منگل کو  یہاں  عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنے بیانیے اور تحریک کو کامیاب بنایا اور ملک پر مسلط جعلی حکومت کا خاتمہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے ملکی معیشت کو تبائی کے دہانے پر پہنچایا۔ انھوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کے مسائلِ کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ، وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود جلد ژوب بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، جس سے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل ہوگا۔

 وفاقی وزیرعبدالواسع  نے کہا کہ قدرتی گیس بلوچستان کا اپنا وسیلہ ہے، ژوب کو گیس کی فراہمی کے لیے وزیراعظم سے بات کرونگا ،، عوامی مسائل حل کرنا میرے اولین ترجیحات میں شامل ہے  ۔ انھوں نے مزید کہا کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کریں، جمعیت  علمائے اسلام بلدیاتی الیکشن میں بلوچستان بھر میں کامیابی حاصل کرینگے ۔