نارووال؛ضلع  بھر میں 10کلوگرام آٹا کاتھیلہ 490روپے میں دستیاب

8

نارووال،21 مئی  ( اے پی پی): ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرعظمت علی نے کہاہے حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات اورڈپٹی کمشنر  صبااصغرکی زیرنگرانی   ضلع کی تینوں تحصیلوں سمیت عام مارکیٹس میں 10کلوگرام آٹا کاتھیلہ 490روپے میں دستیاب ہےاور شہریوں کو آٹا کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کاسامنانہیں جبکہ آٹاوافرمقدارمیں موجودہے۔

ڈی ایف سی نے کہاکہ گزشتہ روزفلورملزمالکان کواس امرکاپابندکیاگیاہےکہ وہ گندم کی پسائی کے بعد آٹا کی فراہمی کوعام مارکیٹس میں فوری طورپریقینی بنایاجائے۔انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی دوکاندار کومقررکردہ نرخ 490روپےسے زائد فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف پرائس ایکٹ کنٹرول کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔