مری، 17 مئی (اے پی پی): مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر کپٹن ریٹائر صفدر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نااہل آور کرپٹ لیڈروں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا چکے ہیں ،خادم پاکستان وزیراعظم شہباز شریف ملک کی اقتصادی حالت کو ٹریک پر لانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ کے علاقے وادی پکھل کے گاؤں بجنہ ٹانڈہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ممبر قومی اسمبلی سجاد اعوان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار شاہجہان یوسف نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ ن کے دور کے تمام ترقیاتی منصوبوں کے ترقیاتی فنڈز پی ٹی آئی کی حکومت نے منجمند م کر رکھے تھے مگر ان ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے اور وعدوں کے مطابق وادی پکھل کے تمام علاقوں کو سوئی گیس فراہم کی جائے گی۔
کپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ اگلے ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کےمانسہرہ کے دورے کے دوران ضلع کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں آور سڑکوں کی تعمیر کے اعلانات کئے جائیں گے۔