وزیراعظم شہباز شریف کا سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال لاہور کا افتتاح ، امراض دل ،گردوں ،کینسر سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا

104

لاہور،08مئی(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو یہاں جدید مشینری سے لیس 350 بستروں پر مشتمل سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کیا اور ہسپتال میں امراض دل ،گردوں ،کینسر سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم سے چیئرمین سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال شہزاد سلیم نے ہسپتال کے ڈاکٹرز ، عملہ اور مہمانوں سے تعارف کروایا۔ سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال چھ منزلہ عمارت جدید مشینری سے لیس 350 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر ساڑھے چار ارب روپے لاگت آئی ہے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد