وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی ملاقات

15

کراچی،12 مئی (اے پی پی ): وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر  نے   جمعرات  کو  یہاں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات  کی  ،ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں جاری لوڈشیڈنگ کے مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بتایا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس کے باعث دیہی علاقوں میں زرعی پیداوار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے وزیراعلی سندھ کو یقین دلایا کہ وہ حیسکو اور سپیکو کو پہلے مرحلے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایت دینگے، دوسرے مرحلے میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  آج سی ای او کے الیکٹرک سے ملاقات میں کراچی میں بھی بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بات کرینگے۔