پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ کیلئے روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ؛وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

1

اسلام آباد،19مئی  (اے پی پی):وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر قائم ہیں، پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ کیلئے روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کےسفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان قطر دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ کیلئے روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان قطر کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون میں مزیداضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کش ہمارا بہترین اثاثہ ہے۔

قطر ی سفیر نے کہا کہ پاکستان اورقطر بہترین دوست ممالک ہیں، تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں کام کرنے والے پاکستانی ملکی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں۔