پاکپتن،06مئی(اے پی پی):ممبر صوبائی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ (ن) میاں نوید علی کے والد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا احمد علی آرائیں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئیے احکامات جاری کئیے ہیں۔
رانا احمد علی آرائیں پبلک سیکرٹریٹ پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 اطلاع ملنے پر جب موقع پر پہنچی تو مقتول رانا احمد علی ارائیں کو اپنے کمرے میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا۔فرانزک لیبارٹری کی ٹیمیں جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو چاروں طرف سے گھیر لے لیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی پاکپتن میں ایم پی اے میاں نوید کے والد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
سورس: وی این ایس، پاکپتن