ڈویژن گیپکو نوشہرہ ورکاں میں سیفٹی  کلچر سیمینار کا اہتمام

22

نوشہرہ ورکاں، 14 مئی (اے پی پی ): ڈویژن گیپکو نوشہرہ ورکاں میں سیفٹی  کلچر سیمینار کا اہتمام کیا گیا، سیفٹی سیمینار میں چاروں سب ڈویژنوں کے لائن سٹاف ورکر ،ایس ڈی اوز،لائن سپریڈنٹڈ شریک ہوئے اور گوجرانوالہ سے سیفٹی بریفنگ کے لیے خصوصی طور ایس ڈی او سیفٹی مبشر احمد باجوہ ، زوالفقار ہنجراء، ریاض احمد باجوہ  اور عملہ کے دیگر ارکان  شریک ہوئے۔

سیفٹی کلچر سیمینار کی صدارت ایکسین گیپکو کریم بخش سومرو نے کی اور دوران ڈیوٹی سیفٹی ایلیمنٹ کے استعمال کی افادیت بارے آگاہی دی۔ سیفٹی سیمینار میں یونین عہدیداران نے ورکروں کے مسائل سے آگاہی بھی دی۔

ایکسین گیپکو کریم بخش سومرو نے اپنے  سیمینار سے  خطاب میں کہا کہ لائن پر کام کرتے ہوئے تمام ورکر ڈیوٹی کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اپنی جانی اور جسمانی سیفٹی کے لیے بھی خدارا توجہ دیا کریں ۔انہوں نے کہا کہ  انسانی زندگی سے بڑھ کر کوئی اثاثہ نہیں، گیپکو کے ہر ورکر کو چاہیے کہ لائن پر کام کرتے ہوئے   حفاظتی انتظامات کا خیال رکھیں۔

سورس:وی  این ایس،  نوشہرہ ورکاں