لاہور، 8 مئی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت میں عوامی فلاح کے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے،ہمیں ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر قوم کی بہتری کے لئے سوچنا ہو گا۔
وہ اتوار کو یہاں لاہور میں کینال روڈ پر سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی وسائل کو ذاتی پسند اور ناپسند کی نذر نہیں کیا جا سکتا،قابل تقسیم محاصل اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد وفاقی حکومت کے پاس محدود وسائل رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کی حکومت نے 1122منصوبے کو اپنایا،ہمارا فوکس عوام کی ترقی اور خوشحالی ہونا چاہیے۔
سورس: وی این ایس، لاہور