آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ  کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

3

راولپنڈی ۔26جون  (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ دفاعی تعاون میں اہم کردار ادا کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق دورہ کے دوران آرمی چیف نے سعودی نائب وزیر اعظم،وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقات کی۔ملاقاتوں میں مشترکہ تربیت،فضائی دفاع،انسداد دہشت گردی،مواصلات اور اطلاعات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،خطے میں امن واستحکام اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی تعلقات اور عسکری شعبہ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا