عارف والا،26 جون ( اےپی پی):عارف والا عالمی یوم انسداد منشیات کے موقع پر تنظیم الفجر کے زیر اہتمام بلدیہ ہال میں سیمنار منعقد کیا گیا اور علامتی واک کی گئی جس میں محکمہ صحت ایجوکیشن انجمن تاجران وکلا صحافی اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں جن میں چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر میاں عنصر یوسف جوئیہ مرکزی انجمن تاجران کے چیف ایگزیکٹو محمد حسین حسینی ۔سی او ایجوکیشن عبدالمجید خان بلوچ سٹی چیئرمین رانا رضوان اطہر سید محمود الحسن شاہ علامہ محمد عمر فریدی نے خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سجاد اعجاز نے سرانجام دئے۔
اس موقع پر مقررین نے دوران خطاب تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج کی تقریب میں محکمہ پولیس اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے نمائندگی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے اس نااہلی پر ذمداران کو سوچنا ہوگا جن سے وابستہ یہ تقریب سجائی اور جنکے کیلئے دعوت نامے تقسیم کئے گئے وہ موقع پر شریک نہ ہوئے ۔.











