بین الصوبائی کوآرڈینیشن مزید مربوط بنانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کی ملاقات

17

لاہور 26 جون ( اے پی پی ): بین الصوبائی کوآرڈینیشن مزید مربوط بنانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نےملاقات کی ۔ملاقات میں انسداد منشیات اور سمگلرز کی سرکوبی کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا شاہ زین بگٹی نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کے عوامی ریلیف اقدامات کی تعریف کی۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے نئی نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر گھولنے والےکیخلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں منشیات سمگلرز کی سرکوبی کے لئے تمام صوبوں  کو مل کر کام کرنا ہوگاپنجاب حکومت منشیات فروشی کے خلاف مربوط کارروائیاں کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف ہمیں آگاہی مہم کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔