پاکستان کے معمر ترین 70 سالہ نسیم الدین نے21 مرتبہ مٹھی میں سیب توڑ ڈالے، گنیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے 2 سرٹیفکیٹ موصول

6

اسلام آباد،11 جون (اے پی پی): پاکستان کے معمر ترین 70 سالہ نسیم الدین کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے 2 سرٹیفکیٹ موصول ہو گئے ہیں جبکہ گنیز ورلڈ ریکارٍڈ نے ویڈیو اپنے آفیشل پیج پر بھی اپلوڈ کر دی جس کو اب تک ایک کڑور 10 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔

 70 سالہ ویلڈر نسیم الدین نے ایک ہاتھ سے مٹھی میں  سیب توڑنے کے مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دی۔انہوں نے 13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑ کر شکست دی  اور پھر اپنے ریکارڈ کو 21 مرتبہ مٹھی میں سیب توڑ کر مزید بہتر کیا۔

  گنیز ورلڈ ریکارڈ  نے ریکارڈ کو منظور اور  تصدیقی ای میل بھی  جاری کر دیا  جبکہ گنیز   ریکارڈ کی تفصیلات  ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

 واضح رہے کہ گینز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے حوالے سے پوری دنیا میں خصوصی طور پر ورلڈ ریکارڈ  توڑنے کا سلسلہ جاری رہا اور اس موقع پر کراچی سے تعلق  رکھنے والے

 لوہار 70 سالہ نسیم الدین کو بھی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے نسیم الدین جو کی پینتالیس سال ویلڈنگ کے کام سے وابستہ ہیں، لوہے کے گیٹ اور کھڑکی دروازے بنانے کا کام کرتے ہیں،  70 سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور  انگلینڈ کے ڈونی بیکسٹر کے ایک منٹ میں 13 سیب توڑنے کے ریکارڈ کو 18 سیب توڑ کر اپنے نام کیا اور پھر اپنے ہی ریکارڈ کو 21 سیب توڑ کر مزید بہتر کیا۔

  نسیم الدین  کا سرٹیفکیٹ موصول کرنے کے بعد  کہنا تھا ساری زندگی لوہے کے ساتھ کام کیا ہے اس لیے ہاتھ بھی لوہے کا ہی ہو گیا ہے، خواہش تھی کے میں پاکستان کا نام روشن کروں،اب جب سرٹیفکیٹ بھی مل گئے ہیں تو خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔

  یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نسیم الدین پاکستان کے لیے ماشل آرٹس میں پوری دنیا میں سب زیادہ 77 عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد کے والد ہیں جب کے ان کی پوتی بھی صرف 7 سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔