مری؛مرکزی دربارعالیہ موہڑہ شریف میں سالانہ بڑے عرس کی تین روزہ تقریبات جاری، دنیا بھر سے زائرین کی آمد

40

مری،11جون(اے پی پی):مرکزی دربارعالیہ موہڑہ شریف میں سالانہ بڑے عرس کی تین روزہ تقریبات زیرسرپرستی الحاج پیر ڈاکٹر غلام گوہرنطیراحمدگوہر سجادہ نشین مرکزی دربارعالیہ موہڑہ شریف مری میں جاری ہیں، موہڑہ شریف مری کی پوری وادی زکروازکاراوردرودوسلام کی فضاوں سے گونج رہی ہے۔

 زائرین کی بڑی تعداد عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے موہڑہ شریف پہنچ گئی ہے۔تین روزہ تقریبات کاآغاز جمعہ کے روزسے ہوگیاہے جبکہ اختتامی دعااتوار12جون کوہوگی سجادہ نشین مرکزی دربارعالیہ موہڑہ شریف پیرگوہرنظیراحمدگوہراجتماعی دعافرمائیں گے۔

 زائرین کے رش کے باعث کلڈنہ موہڑہ شریف روڈ اورکشمیری بازار موہڑہ شریف روڈ پربھی گاڑیوں کی لائنیں لگی ہیں اور ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔عرس میں زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔افسران اورٹریفک وارڈنزکی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔