پاکپتن؛کمشنر سلوت سعید کا مختلف ہسپتالوں کا اچانک  دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

39

پاکپتن،11 جون(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر دیگر اضلاع کی طرح پاکپتن کی عوام کو بھی صحت کی بہترین  سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پاکپتن اور اس کی دونوں تحصیلوں کے ہسپتالوں میں شہریوں کو فراہم کردہ ادویات اور علاج معالجے سمیت دیگر  سہولیات کا جائزہ لینے کے لئیے کمشنر ساہیوال سلوت سعید نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی کے ہمراہ ہسپتالوں کا اچانک  دورہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجے کے متعلق دریافت بھی کیا۔

کمشنر ساہیوال سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرناحکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔