چین میں تیار کیا  گیا  دوسرا 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمورکی پاک بحریہ کے  بیڑے میں  شمولیت 

3

اسلام آباد،23جون  (اے پی پی):پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کئے گئے دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور کو باقاعدہ طور پر   پاک بحریہ میں  شامل کر لیا گیا ہے۔ پی این ایس تیمور کی کمشننگ تقریب ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں منعقد ہوئی۔ چین میں پاکستان نیوی مشن کے سربراہ کموڈور راشد محمود شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

کموڈور راشد محمود شیخ  نے کہا کہ پی این ایس تیمور جدید جنگی ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے جو مختلف قسم کے جنگی حالات میں موثر کاروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے ملکی بحری دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ کموڈور راشد محمود شیخ مہمان خصوصی نے جہاز کی بروقت تکمیل پر شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس طغرل رواں سال جنوری میں پاک بحریہ میں شامل ہو چکا ہے جبکہ مزید دو جہاز  تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔