اچھی حکومت وہ ہوتی ہے جو ملک کیلئے کام کرے ؛ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر

5

اسلام آباد،28جون  (اے پی پی): وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے   منگل کو  یہاں قومی اسمبلی اجلاس   میں  اظہارخیال کرتے  ہوئے کہا ہے کہ اچھی حکومت وہ   ہوتی ہے جو  ملک  کیلئے  کام کرے۔     وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ حکومت کا مسئلہ یہ تھا کہ انہیں معلوم تھا کہ مسئلہ کیا ہے مگر اس مسئلہ کا حل کیا ہے یہ اسے معلوم نہیں تھا۔ وزیر خارجہ اور ہمارے سفارتکار اچھے انداز میں پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔    انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی اس وقت کامیاب اور فعال ہوگی اگر اس پالیسی کا فائدہ اس ملک کے عوام کو ہو، پاکستان اور پاکستانیوں کا ایجنڈہ اس حکومت کا مقصد ہے۔