ایبٹ آباد؛ٹھنڈیانی کے پہاڑوں پر لگی  آگ  پر قابو پالیا گیا

14

ایبٹ آباد،06 جون (اے پی پی ):ٹھنڈیانی کے پہاڑوں پرجنگل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی  آگ  پر ریسکیو 1122 نے  قابو  پا لیا  ہے ۔ آپریشن  میں ایک ویکل بمہ 6فائر فائٹرز نے حصہ  لیا اور   فائر فائٹرز نے بہترین انداز میں فائر فائٹنگ کرتے ہوئے تین گھنٹوں کی انتھک محنت کے آگ پر قابو پالیا گیا۔

 ریسکیو 1122 کے بروقت رسپانس کی وجہ سے آگ کو پھیلنے سے بھی روکا گیا اور جنگلات کو مزید آگ سے  اور قریب رہائشی علاقے  کو بچا لیا گیا،اس آپریشن میں 7000لیٹر پانی استعمال ہوا۔