بجلی کے جو منصوبے کئی سال پہلے مکمل ہونے تھے، گزشتہ حکومت نے مکمل نہیں کئے؛ وفاقی وزیر  مریم اورنگزیب

9

اسلام آباد،7جون  (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے   منگل کو یہاں   وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بجلی کے جو منصوبے کئی سال پہلے مکمل ہونے تھے، گزشتہ حکومت نے مکمل نہیں کئے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ کی چھٹی بحال کر  دی  گئی ہے    جبکہ  وزرا اور سرکاری افسروں کے پٹرول کوٹہ میں 40 فیصد کمی کی  گئی ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ گاڑیوں، دیگر اخراجات ،بیرونی دوروں، سرکاری دعوتوں پر پابندی عائد کر  دی  گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی ایمرجنسی کی جھوٹی خبر سے سٹاک ایکسچینج نیچے آگیا، عوام  افواہوں سے اجتناب کریں۔