خیرپور،26جون(اے پی پی): سندھ میں ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع بھر میں پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہری اپنا ووٹ ڈالنے میں مصروف ہیں۔
ضلع خیرپور میں 88 یونین کونسلیں ہیں، 20 ٹاؤن کمیٹیاں اور تین میونسپل کمیٹیاں ہیں اس انتخاب میں 3068 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع خیرپور میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 5 سو 31 ہے جن کے لیے 895 پولیس اسٹیشن کیے گئے ہیں۔
امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے حوالے سے ایس ایس پی نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 212 اور حساس پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 419 ہے، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پانچ ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار اور سات سو رینجرز کے جوانوں کو مختلف پولیس اسٹیشن پر تعینات کردیا گیا ہے۔











