اوکاڑہ؛انسداد منشیات کے عالمی دن کے سلسلہ میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد

23

اوکاڑہ،26جون(اے پی پی): گورنمنٹ گریجوایٹ کالج میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے سلسلہ میں نجی سماجی تنظیم  کے زیراہتمام  سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیاگیاجس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عباس ذوالقرنین، جبکہ مہمانان اعزازپرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حمود لکھوی ،معروف سماجی شخصیت انجینئرمحمد اعظم بھٹی تھے۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی ، صدر نجی سماجی تنظیم ماڈا محمدمظہررشید چودھری ،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشید جیلانی ، جنرل سیکرٹری ماڈا صائمہ رشید ایڈووکیٹ ، ڈی ایس پی محمد سلیم ، جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس عابد حسین مغل، پادری سول سیور فار کرائسٹ چرچ

نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب میں کالج ہذا کے پروفیسر خالد جاوید مترو، پروفیسر نذر محمد، پروفیسر محمد حامد، پروفیسرافتخار سیال پروفیسر نویدعاصم،ایگزیکٹو ممبران ماڈا عرفان اعجاز ، عدنان اعجاز، ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے رہنماعبداللہ سرور، سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد سمیت طلبہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔