بورے والا؛مردہ مرغیوں سے بھرے دو منی مزدا ٹرک، آلائشوں سے تیار کردہ 21 ہزار لیٹر آئل برآمد

12

بورے والا،(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے میانچنوں روڈ پر واقع پولٹری فیڈز بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا کر اس میں موجود 90 من سے زائد مردہ مرغیوں سے بھرے دو مزدا منی ٹرک اور فیکٹری میں مردہ مرغیوں کے علاوہ آلائشوں سے تیار کردہ 21 ہزار لیٹر آئل بھی برآمد کرلیا ہے۔

 ذرائع نے متعلقہ اداروں کو اطلاع دی تھی کہ فیکٹری میں تیار ہونے والا یہ آئل کیمیکلز کے ذریعے ریفائن کرکے کھانے پینے کی اشیاء میں استعمال کے لئے مختلف شہروں میں سپلائی کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد رفیق احسن نے فیکٹری مالک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔