رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر کا بنگلہ منٹھار میں قائم یوریا کھاد سیل پوائنٹ کا دورہ

14

رحیم یار خان،10 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضانے  بنگلہ منٹھار میں قائم یوریا کھاد سیل پوائنٹ کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ کسانوں کو حکومتی ہدایات کے مطابق کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے جائے گا،کسان صرف اپنی ضرورت کے مطابق کھاد خریدا کریں ۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کی سہولت کے لئے ضلع میں 33کھاد کے سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ،کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور مقررہ نرخوں سے زائد پر کھاد فروخت کرنے پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضاکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اقرار حسین بھی موجود تھے۔