سکھر،10جون(اے پی پی)جمعیت علماءاسلا کے زیر اہتمام ہندوستان میں نبی کریم ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کےخلاف قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پرکارکنان کی کثیر تعداد نے جامعہ حمادیہ مظہرالعلوم منزل گاہ سے پریس کلب کلب تک قائد وکیل جمعیت سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ، حافظ غلام محمد کندھر،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجوی،مفتی سعود افضل ہالیجوی و دیگر کی قیادت میں (تحفظ ناموسِ ﷺ)ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے بھارتی مذہبی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بھارت کے خلاف شدید نعریبازی کی اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا۔
کارکنان نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز سمیت پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر مذکورہ رہنماﺅں اور علماءکرام نے بھارت میں بی جے پی رہنما نوپور شرما کی جانب سے حضور اکرم ﷺ کی شان میں کی جانیوالی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ شان اقدس میں گستاخیوں تسلسل امریکی برطانوی یورپی اسرائیلی یہودیوں اور ہندووں کی مشترکہ سازش ہے مسلمان اس پر خاموش نہیں رہیں گے اسلام دشمن شرپسند عناصر مسلمانوں کے دلوں سے عشق و محبت رسول کو کبھی ختم نہیں کرسکتے حضو ر کی شان میں گستاخ بے ادب اور توہین کرنے والے مٹ جائیں گے تباہ و برباد ہونگے، ذلیل و رسوا ہونگے ہمارے پیارے آقا ءکا ذکر بلند تھا بلند ہے اور بلند رہے گا ذکر رسالت مآب ، عظمت رسالت مآب اور شان رسالت مآب کو عاشقان رسول غلامان مصطفےٰ خوب سے خوب طور پر بیان کرتے رہیں گے ذکر مصطفےٰ کے روشن چراغ فرازاں کرتے رہیں گے دشمن اندھا ہوکر تاریکیوں میں خوار رہے گا اور ذلت کی موت مرے گا۔











