رینالہ خورد،18جون(اےپی پی): پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الا ضلعی مویشی ڈکیٹ گینگ بلال عرف بلالی کو سرغنہ سمیت 4 ڈاکوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 10 عدد بھینسیں مالیتی 30 لاکھ ، نقدی موبائل فونز اور کلاشنکوف 1عدد اور 3 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے ہیں ۔ ملزمان تھانہ وصدررینالہ خورد کو ڈکیتی کی سات وارداتوں میں مطلوب اور اشتہاری تھے۔











