اوکاڑہ،18جون( اے پی پی) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال کی جانب سے تھانہ اے ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او نے سائلین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے اور مقدمات بھی درج کروائے۔
اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے، اس لئےمیرے دفتر کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا۔











