رینالہ خورد: حویلی لکھا پولیس نے منشیات فروش گرفتارکرکے قبضے سے ڈھائی کلو چرس برآمد کرلی

2

رینالہ خورد29جون(اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ حسن اقبال  کے حکم پرڈی ایس پی بصیرپور  ظفر اقبال ڈوگرکی سربراہی میں ایس ایچ او حویلی لکھا جاوید خاں اور، چوکی انچارج حویلی ناصر علی سب انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش رفیق عرف پھیکی سکنہ 1 ایس پی وساوے والاکو چرس سمیت گرفتارکرلیا ملزم کے قبضہ سے 2400 گرام چرس اور رقم وٹک 2540 روپے نقدی برآمد پولیس نے مقدمہ  نمبر 394/22 بجرم 9C/CNSA درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیاہے۔