لاہور 26 جون ( اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کیاایک اور وعدہ ایفا کردیا حمزہ شہبازکی خصوصی ہدایت پر مزید 8 سپیڈو بسیں بہاولپور پہنچ گئیں سابق دور میں بہاولپور سپیڈو بس سروس سروس بند کر دی گئی تھی، وزیر اعلی حمزہ شہباز نے گزشتہ ماہ دورہ بہاولپور میں عوامی مطالبے پر سپیڈو بس سروس بحال کردی تھی پہلے مرحلے میں 12 سپیڈو بسوں سے سروس کا آغاز کیا گیا عوامی مطالبے پردوسرے مرحلے میں مزید 8 بسوں کا آغاز کر دیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ سپیڈو بس سروس سے روزانہ 20 ہزار افراد باوقار سفری سہولت سے مستفید ہوں گے ،جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔