سیکرٹری فاریسٹ و فشریز جنوبی پنجاب سرفراز مگسی کا  ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ فشریز انور مان کے  ہمراہ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

15

ملتان ،22جون(اے پی پی ):سیکرٹری فاریسٹ و فشریز جنوبی پنجاب سرفراز مگسی نے ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ فشریز انور مان کے  ہمراہ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا۔انہوں نے غازی گھاٹ میں کیج کلسٹر ڈویلمنٹ پراجیکٹ اور ڈی جی خان میں ماہی پروری کے شعبے کے لئے قائم لیبارٹری کا دورہ کیا اور  ڈیرہ غازی خان شہر میں قائم چڑیا گھر کا بھی معائنہ کیا۔سیکرٹری فشریز جنوبی پنجاب سرفراز مگسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کیج کلسٹر پراجیکٹ ماہی پروری کو فروغ دینے کا بہترین منصوبہ ہے جس کے ذریعے کم رقبے سے مچھلی کی زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی  ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک فلوٹنگ کیج سے ایک ٹن مچھلی کی پیداوار حاصل کی سکتی ہے۔سرفراز مگسی نے کہا کہ دھرامہ میں قائم کی جانیوالی ڈائیگناسٹک لیبارٹری ماہی پروری کی ترقی کے لئے بہترین کردار ادا کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ لیبارٹری کے ذریعے مچھلی کی بیماریوں کی تشخیص کی جارہی  ہے اور فش فارمرز کو پانی کے ٹیسٹ بارے معانت بھی دی جارہی ہے،سیکرٹری فشریز نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران65 فش فارمرز کو تکنیکی معاونت اور ٹیسٹ رپورٹ کے ذریعے گائیڈ لائن فراہم کی گئی ہے۔سیکرٹری فشریز نے چڑیا گھر کا بھی معائنہ کیا اور عید کے پیش نظر ڈی جی خان چڑیا گھر کی تزئن و آرائش کا حکم دیا۔ڈی جی وائلڈ لائف نے چڑیا گھر کی صفائی اور سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور محکمہ ماہی پروری کے افسران نے سیکرٹری فشریز اور ڈی جی واائلڈ لائف کو بریفنگ  دی۔