عدالتی فیصلے کے مطابق حمزہ شہباز اب بھی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگو

17

لاہور ، جون 30(اے پی پی): مسلم لیگ ن کے رہنما و صوبائی وزیر عطاء اللّہ تارڑ نے کہا ہے کہ 25 ارکان کو نکال بھی دیں تو بھی ہمارے ارکان کی تعداد 177 ہے، ہم خوش ہیں اور مطمئن ہیں ہمارے نمبرز پورے ہیں، اب نہ ان کا کوئی ممبر ٹوٹ سکتا ہے نہ ہمارا کوئی ممبر ٹوٹ سکتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 63 اے سے متعلق تشریح میں کہا کہ پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا، عدالت نے نہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے، نہ نئے الیکشن کا حکم دیا ہے اور نہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز کے فیصلوں کو تحفظ دیا گیا ہے، حمزہ شہبازشریف اس انتخاب تک وزیراعلیٰ رہیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد 177 ہے، ہمیں 9 ووٹوں کی برتری ہے، ہم پُرامید ہیں کہ ہم یہ رن آف الیکشن بھی جیت جائیں گے۔