اگر کسی نے الیکشن کو خراب کرنے کی کوشش کی تو توہین عدالت ہوگی: رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود کی میڈیا سے گفتگو

29

لاہور ، جون 30(اے پی پی): مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ عدالت کے حکم میں اہم بات یہ ہے کہ کل الیکشن عمل کو سبوتاژ کیا گیا تو توہین عدالت ہوگی، اگر کسی نے ارکان کو دبانے کی کوشش کی تو حکومت نہیں عدالت کارروائی کرے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، کل اس عمل پر جتنے بھی خدشات تھے وہ ختم ہوجائیں گے۔