علامہ اقبال لاء کالج سرگودھا کے 110 رکنی وفدکا پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ

12

اسلام آباد،3جون  (اے پی پی):علامہ اقبال لاء کالج سرگودھا کے 110 رکنی وفدنے پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔   پارلیمنٹ ہاوس آمد پر سینیٹ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا اورایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور پارلیمانی امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 وفدنے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کو وفاقی یونٹس کے درمیان قومی آہنگی کے فروغ کے لئے ایوان بالا کے کردار سے آگاہ کیاگیا۔ وفد نے استقبال پرسینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔