“لبیک اللھم لبیک”حج 2022 ، روڈ ٹو مکہ منصوبے کا پاکستان سے آغاز کر دیا گیا

12

اسلام آباد، 07 جون  (اے پی پی ): روڈ ٹو مکہ منصوبے کا پاکستان سے آغاز کر دیا گیا، “الطریق المکہ” منصوبے میں پاکستان دنیا کے پانچ ممالک  میں شامل ہے ، منصوبے کے تحت عازمین حج کو جدہ ائیرپورٹ پر امیگریشن مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔پاکستانی امیگریشن کاؤنٹر اور سعودی امیگریشن کاؤنٹر ایک ہی ائیرپورٹ پر موجود ہوں گے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی “خروج” اور “دخول” یعنی انٹری اور ایگزٹ کی سہولت میسر ہوگی۔پاکستان سے 42 پروازوں کے ذریعے 14007 عازمینِ حج اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

 “روڈ ٹُو مکہ”منصوبے میں شمولیت، سعودی حکام کا پاکستانی حکام پر اعتماد کا مظہر ہے۔اس اہم کامیابی میں سول ایوی ایشن، وزارت مذہبی امور اور اے ایس ایف کا اہم کردار ہے۔آئندہ برس منصوبے میں حج پروازوں اور عازمین حج کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔