مری؛مری ایکسپریس وے پر موٹروے پولیس کیجانب سے نو مور مہم کا آغاز کر دیا گیا

4

مری،18جون(اے پی پی):انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کیجانب سے نو مور مہم جاری ہے، مری ایکسپریس وے پر بھی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے کی ہدایات پر نومور مہم پر سختی سے عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی اشفاق احمد خان اور سیکٹر کمانڈر مبشرا  جاوید نے کمپین کا باقائدہ آغاز کر دیا ہے۔