ملتان؛  بازاروں میں اوقات کار کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن،14 ریسٹورنٹ و ہوٹل سیل

4

ملتان، 24 جون(اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے بازاروں میں اوقات کار کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے رات گئے چھاپے مارے۔

 اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے 14 ریسٹورنٹ و ہوٹل سیل کردیے جبکہ رات ساڑھے 9 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر 15 سٹورز کو بھی جرمانے عائد کئے گئے۔ خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ توانائی کی بچت کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا، تاجر برادری و سول سوسائٹی ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ شہر میں کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔