ملتان، 17 جون (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کے تحفظ، جبری مشقت، گداگری اور ٹریفکنگ کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے۔ چونگی نمبر 9 اور چوک گھنٹہ گھر پر چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور واک کی گئی ۔
آگاہی واک میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سٹاف کے ساتھ ٹریفک پولیس سٹاف اور جنرل پبلک نے شرکت کی ۔آگاہی مہم کا مقصد عوام الناس میں بچوں کے تحفظ، بچوں کی ٹریفکنگ کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کے حوالے سے شعور و آگہی اجاگر کرنا ہے۔











