ملتان، 19 جون (اے پی پی ): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران 23 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ، روزانہ کی بنیاد پر ملتان شہر کے مختلف مقامات سے بھکاری، گھر سے بھاگے، گمشدہ، لاوارث بے آسرا بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جا رہا ہے ۔
شہر کے مختلف مقامات پر عوام الناس میں گداگری کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے لئے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ کوئی بھی بھکاری، گھر سے بھاگا،گمشدہ، لاوارث بے آسرا، جنسی و جسمانی تشدد کا شکار بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا 0616513201 پر کال کریں۔











