اوکاڑہ؛ تھانہ حویلی لکھا پولیس  کی  بروقت  کارروائی، دو مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

42

اوکاڑہ،19جون(اے پی پی ):حویلی لکھا پولیس  نے   بروقت  کارروائی کرتے ہوئے    دو مسلح ڈاکو گرفتار کر لئے ہیں  ۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی اوکاڑہ  حسن اقبال کی ہدایت پرظفر اقبال ڈوگرڈی ایس پی سرکل بصیرپور کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا جاویدخاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 2 ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیے ہیں   جنہوں نے دورانِ انٹیروگیشن متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کو برائے شناخت پریڈ جوڈیشل حوالات بھجوایا جارہا ہےبعد از شناخت پریڈ آئندہ ملزمان کو طلب کر کے برآمدگی کروائی جائے گی۔