ملتان ؛ ڈپٹی کمشنر کا  ٹی ایچ کیو ہسپتال جلالپور پیر والہ ، کھاد سنٹر اور سستے آٹے کے پوائنٹس کا دورہ

16

ملتان، 15 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کی جلالپور پیر والہ میں صحت کی سہولیات کی انسپکشن کی  ۔انہوں نے  ٹی ایچ کیو ہسپتال جلالپور پیر والا میں مریضوں سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر  نے  ہسپتال میں صحت کی سہولیات مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی۔

 ڈپٹی کمشنر نے جلالپور کھاد سنٹر اور سستے آٹے کے پوائنٹس بھی چیک کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر جلالپور طارق محمود دھریوال نے سہولیات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبسڈی پر کھاد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں  نے  کہا کہ  پسماندہ علاقوں میں حکومتی سبسڈی کی فراہمی ترجیح ہے۔انہوں  نے  کہا کہ کھاد اور آٹا سنٹرز پر ٹینٹ اور ٹھنڈے پانی کے انتظام  کی بھی ہدایت کی ۔